Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سی پی آئی کے منعقد شدنی سمینار کے پوسٹر کی رسم اجرائی

سی پی آئی کے منعقد شدنی سمینار کے پوسٹر کی رسم اجرائی

حیدرآباد۔12نومبر(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ملک میں بڑھتی عدم رواداری اور فرقہ پرستی کی مخالفت کے علاوہ ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈس کی واپسی کی تائید کے عنوانات پر 14نومبر کو شہر حیدرآباد میںمنعقدہ ہونے والے سمینار کے پوسٹر کی کمیونسٹ پارٹی نارتھ زون کے کنونیر ڈاکٹر ایس سدھاکر اور دیگر نے آج اے ائی ٹی یو سی دفتر واقع حمایت نگر میں رسم اجرائی انجام دی۔ اس موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکرنے کہاکہ سی پی آئی کے قومی صدر ایس سدھاکر ریڈی کے علاوہ ممتاز سائنس داں ودانشور پی ایم بھارگوا اور دیگر سماجی تنظیموں کے سربراہان اس سمینار میںشرکت کریں گے ۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ قومی سطح پربڑھتی عدم رواداری او رفرقہ پرستی کے واقعات اس سمینار کے موضوعات میں شامل رہیں گے ۔ ڈاکٹر سدھاکرنے کہاکہ بہار انتخابات کے نتائج سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ ہندوستان کی اکثریت عدم رواداری سے بیزار اور برہم بھی ہے اس لئے عدم رواداری کے علمبرداروں کی شکست بہار میںہوئی۔ ڈاکٹر سدھاکرنے مزیدکہاکہ عدم رواداری اور فرقہ پرستی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لئے سکیولر ذہن کے حامل سیاسی وسماجی قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ہر محاذ پر عدم رواداری کے علمبرداروں کے خلاف محاذ آرائی کرتی رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT