Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / سی پی آئی ایم کو وینکیا نائیڈو کا انتباہ

سی پی آئی ایم کو وینکیا نائیڈو کا انتباہ

پوٹایم(کیرالا) ۔ 18جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد اور مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج ریاست میں برسر اقتدار سی پی آئی ایم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیرالا میں حقیقی سیاست پر عمل پیرا ہے اور پارٹی کو خبردار کیا کہ اسے اس کی سیاسی طور پر قیمت چکانی ہوگی۔ وینکیا نائیڈو نے بی جے پی کارکنوں کی ہلاکتوں کی اور ریاستی سیاست میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے سی پی آئی ایم پر زور دیا کہ وہ بی جے پی سے سیاسی اور نظریات بنیاد وں پر مقابلہ کریں اگر اس میں ہمت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 80 سے زیادہ افراد ہلاک، گزشتہ 7 تا 8 ماہ میں ہوچکے ہیں جبکہ سی پی آئی ایم برسر اقتدار تھی۔

TOPPOPULARRECENT