Monday , October 23 2017
Home / سیاسیات / سی پی آئی مخالف قوم فکر کو فروغ دے رہی ہے: رجیجو

سی پی آئی مخالف قوم فکر کو فروغ دے رہی ہے: رجیجو

نئی دہلی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج کہاکہ بائیں بازو جماعتیں مبینہ طور پر جس طرح کے سیاسی تشدد میں ملوث ہیں اُسے جمہوریت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اُنھوں نے سی پی آئی (ایم) پر مخالف قوم فکر کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کیا۔ اُنھوں نے کیرالا میں بائیں بازو مظالم کو اُجاگر کرنے کے لئے جاری جن رکھشا یاترا کے سلسلہ میں دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بائیں بازو کے سیاسی قتل سے عوام کو واقف کروانے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کیرالا میں بائیں بازو نے جس طرح سیاسی قتل کا ارتکاب کیا ہے، اِس کا ایک ہی جواب یہ ہے کہ عوام کو باخبر کیا جائے۔ اِس ریالی میں مرکزی وزیر وی کے سنگھ بھی شریک تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم اس طرح کی حرکتوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT