Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / سی پی ایم سنٹرل کمیٹی کا آج سے اجلاس

سی پی ایم سنٹرل کمیٹی کا آج سے اجلاس

کلکتہ ۔17جون(سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال میں سی پی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد ان دنوں کمیونسٹوں اور سی پی ایم لیڈروں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے ، ایک طرف بایاں محاذ میں شامل دیگر پارٹیاں اور خود سی پی ایم کا ایک بڑاحلقہ اس اتحاد کے خلاف ہے وہیں بنگال سی پی ایم کے لیڈران زمینی حقیقت کی بنیاد یہ سمجھتے ہیں کہ ممتا بنرجی کا مقابلہ کرنے کیلئے کانگریس سمیت تمام سیکولر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنا ضروری ہے ۔

ہیروئن کے دو اسمگلر گرفتار
کلکتہ ۔17جون(سیاست ڈاٹ کام)کلکتہ پولس کا اینٹی کرپشن ونگ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دوا سمگلروں کے ساتھ 1.4کلو ہیروئن برآمد کیا ہے ۔یہ لوگ اجمیر جارہے تھے ۔ان دونوں سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد پولیس نے بتایاکہ اس کاروبار کا ماسٹر مائنڈ راجستھان کا رہنے والا ہے ۔جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کے نام اجمل حق اور سراج الحق ہے یہ دونوں مرشدآباد کے لال گولا کا رہنے والا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT