Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / سی پی ایم نے طلاق ثلاثہ کی مخالفت کی

سی پی ایم نے طلاق ثلاثہ کی مخالفت کی

نئی دہلی۔18 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے مسلم خواتین کو تین بار طلاق کہہ کر نکاح ختم کرنے کی روایت کی مخالفت کی ہے اور ہندؤوں سمیت سبھی مذاہب کے پرسنل لا میں اصلاح کی وکالت کی ہے ۔سی پی ایم پولٹ بیورو نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی مسلم خواتین کے اس مطالبے کی حمایت کرتی ہے کہ طلاق ثلاثہ کی روایت ختم ہونا چاہئے کیونکہ زیادہ تر اسلامی ملکوں میں بھی اب اس کا رواج نہیں ہے اس روایت کے ختم ہونے سے مسلم خواتین کو راحت ملے گی ۔پارٹی نے یہ بھی کہا کہ ہندؤوں سمیت سبھی مذاہب کے عائلی قوانین میں اصلاح کی ضرورت ہے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT