Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سی پی گرنانی Nasscom کے نئے صدر نشین

سی پی گرنانی Nasscom کے نئے صدر نشین

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : نیسکام (Nasscom) نے سی پی گرنانی کو سال برائے 2016-17 صدر نشین نیسکام کی حیثیت سے تقرر کیا ہے ۔ جب کہ رمن رائے کا بحیثیت نائب صدر نیسکام تقرر عمل میں آیا ۔ گرنانی مسٹر بی وی آر موہن ریڈی کی جگہ لیں گے ۔ گرنانی ٹیک مہیندرا کے سی ای او اور ایم ڈی رہ چکے ہیں ۔ رمن رائے جن کا بحیثیت نائب صدر تقرر عمل میں آیا وہ قطار و گلوبل سرویس کے ایم ڈی و صدر نشین رہ چکے ہیں ۔ سی پی گرنانی نے اپنے تقرر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں یہ موقع دئیے جانے پر خوشی محسوس کررہے ہیں اور وہ نیسکام کو ترقی کی منزل پر گامزن کرنے میں تمام تر کوششیں کریں گے ۔ بی وی آر موہن ریڈی سابق صدر نشین نیسکام نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران نیسکام کی ترقی پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT