Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / س108 سرویس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے آج انٹرویو

س108 سرویس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے آج انٹرویو

حیدرآباد۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں چلائی جانے والی 108 سرویسیس میں مخلوعہ مختلف زمروں کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے کل 21 نومبر کو انٹرویوز مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے اور 50 کیپٹن اور 50 کیپٹن کے مددگاران کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ ان جائیدادوں پر تقرر کے خواہش مند افراد 21 نومبر کو کنگ کوٹھی ہاسپٹل کے احاطہ میں 108 سرویسیس آفس میں انٹرویوز کیلئے حاضر ہوسکتے ہیں۔ کیپٹن جائیداد کیلئے دسویں جماعت کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ لائٹ موٹر وہیکل لائسنس کے ساتھ ٹرانسپورٹ بیاچ کے حامل پانچ سالہ ڈرائیونگ تجربہ ہونا چاہئے۔ عمر 20 تا 40 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ قد 5 فیٹ 5 اِنچ ہو ۔ تلگو اور انگریزی زبان میں بات کرنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد راست انٹرویو کیلئے رجوع ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح اسسٹنٹ جائیداد کیلئے کم سے کم ہفتم کامیاب 25 تا 40 سال کے درمیان عمر رکھنے والے افراد ان انٹرویوز میں شرکت کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9100799268 یا 9100799167 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT