Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / س12 سال پرانا پاکستانی قیدی لاپتہ

س12 سال پرانا پاکستانی قیدی لاپتہ

امرتسر۔21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی جیل میں 12 سال گزارنے کے بعد محمد احمد چار سال قبل ہندوستان واپس ہوا اور امرتسر پولیس نے اسے رام پور میں دو پڑوسیوں کی تحویل میں دیا تھا لیکن اور وہ ہفتہ کی صبح سے لاپتہ ہے۔ مقامی افراد محمد احمد سے واقف ہیں لیکن پولیس کو 47 سالہ اس شخص کے ارکان خاندان کا پتہ چلانے میں ناکامی ہوئی ہے۔ پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ محمد احمد کے والد عزیز احمد نے گھیرالاف خان علاقہ میں واقع اپنی آبائی جائیداد چند سال قبل فروخت کردی اور یہاں سے چلے گئے۔ اس کے بعد پولیس نے احمد کو ان کے دو رشتہ داروں محمد فیروز اور محمود میاں کے حوالے کیا جو گھیرالاف خان کے ساکن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT