Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / س15,000 سرکاری جائیدادوں پر تقررات کی اچانک منظوری

س15,000 سرکاری جائیدادوں پر تقررات کی اچانک منظوری

عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج ‘ امتحان کی تیاریوں کیلئے 4ماہ کا وقت دینے پر زور
حیدرآباد۔28جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)عثمانیہ یونیورسٹی کے بے شمار طلباء وطالبات  نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھررائو کی جانب سے 15 سرکاری محکمہ جات میں15,000 ملازمین کے تقررات کی منظوری کے دودن بعد کل احتجاج کیا اور انہیں ملازمتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ زائد از 100 طلباء وطالبات عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کے سامنے جمع ہوئے اور نعرے بلند کرتے ہوئے چیف منسٹر کے پوسٹر پر فینائل ڈال دیا۔ طریقہ کار کے مطابق تقررات کے لئے اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے امتحان کے لئے نصاب کی اجرائی عمل میں لائی جاتی ہے اور تعلیمی قابلیت و اہلیت کا تعین کیا جاتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس خصوص میں ان کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ ایک عہدیدار نے کہا’’ احکام کی اجرائی کے بعد ہمارے لئے تقررات کے عمل کی تکمیل کے لئے بمشکل ایک مہینہ یا دو مہینے کا وقت رہے گا‘‘تاہم طلباء وطالبات نے امتحان کی تیاریوں کے لئے صرف 45دن کا وقت رہنے پر احتجاج کیا ۔ انہوںنے کہا’’ ہمیں امتحان کی تیاریوں کے لئے کم از کم 4ماہ درکار ہیں۔ چونکہ حکومت کی جانب سے تقررات سے متعلق تجویز کو اچانک منظوری دیدی گئی ہے  نصاب کے بارے میں صحیح طورپر وقفیت نہ ہونے کے باعث طلباء وطالبات میں الجھن پیدا ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT