Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / س17 سالہ لڑکے کی خود کشی پولیس پر اذیت دینے کا الزام

س17 سالہ لڑکے کی خود کشی پولیس پر اذیت دینے کا الزام

حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن میں چوری کے ایک کیس کے سلسلہ میں پولیس کی مبینہ ایذا رسانی سے ایک 17 سالہ لڑکے سیتا ترون یادو نے چہارشنبہ کی رات ملکاجگیری میں نیو مرجال گوڑہ میں اس کے مکان میں خود کشی کرلی ۔ تاہم پولیس نے اس نوجوان کو اذیت دینے اور اسے شرمسار کرنے سے انکار کیا ۔ ارکان خاندان کے مطابق مایوسی کا شکار ترون یادو نے چہارشنبہ کے روز پولیس اسٹیشن سے واپس ہونے کے فوری بعد تقریبا 9-30 بجے شب خود کو اس کے روم میں مقفل کرلیا ۔ کچھ دیر بعد اس کی ماں نے کھڑکی سے دیکھا کہ اس کے بیٹے کا جسم سیلنگ سے لٹکا ہوا تھا ۔ یادو کے ارکان خاندان نے الزام عائد کیا کہ اس کی موت پولیس حراست میں اسے اذیت دینے اور بے عزتی کرنے کے باعث ہوئی ۔ اس سلسلہ میں ملکاجگیری پولیس اسٹیشن میں مشتبہ موت کا ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT