Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / س20 سال بعد دوبارہ بغاوت

س20 سال بعد دوبارہ بغاوت

تب این ٹی آر سے چندرا بابو اور اب چندرا بابو سے دیاکر راؤ ، پارٹی کا وارث ہونے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلگو دیشم پارٹی میں 20 سال بعد دوبارہ بغاوت کی تاریخ دہرائی جارہی ہے ۔ تب چندرا بابو نائیڈو نے بانی تلگو دیشم این ٹی آر سے بغاوت کرتے ہوئے اقتدار اور پارٹی کی صدارت پر قبضہ کرلیا تھا اس بار قائد مقننہ تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی دیاکر راؤ نے چندرا بابو نائیڈو سے بغاوت کرتے ہوئے ان کی اصلی تلگو دیشم پارٹی ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ تاریخ کے دہرانے کے اکثر کئی واقعات منظر پر آئے ہیں اس مرتبہ تلگو دیشم پارٹی تاریخ دہرانے کا مرکز بنی ہے ۔ 20 سال قبل افسانوی شخصیت فلم اسٹار سے سیاستداں بن جانے والے بانی تلگو دیشم این ٹی آر کی لکشمی پاروتی سے دوسری شادی اور حکومت اور پارٹی امور میں لکشمی پاروتی کی مداخلت پر این ٹی آر کے داماد چندرا بابو نائیڈو نے اپنے خسر کے خلاف بغاوت کردی تھی ۔ اس بغاوت میں این ٹی آر کے فرزندان اور بڑے داماد کے علاوہ تلگو دیشم کے بیشتر ارکان اسمبلی اور پارٹی کے اہم قائدین نے چندرا بابو نائیڈو کا ساتھ دیا تھا ۔ جس کے باعث چندرا بابو نائیڈو نے ان کی اصلی تلگو دیشم پارٹی قرار دیتے ہوئے نہ صرف اقتدار سے این ٹی آر کو بیدخل کردیا تھا ۔ تلگو دیشم پارٹی صدارت پر بھی قبضہ جمالیا تھا ۔ 20 سال بعد تلگو دیشم پارٹی میں پھر ایکبار بغاوت کی تاریخ دہرائی جارہی ہے ۔ فرق اتنا ہے کہ ریاست کی تقسیم کے بعد علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل پائی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو آندھرا پردیش کے چیف منسٹر بن گئے ہیں اور تلگو دیشم پارٹی کو قومی پارٹی کے طرز پر فروغ دیا جارہا ہے ۔ 2014 کے عام انتخابات میں تلنگانہ سے تلگو دیشم کے 15 ارکان اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ 20 ماہ کے دوران بشمول قائد مقننہ تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی دیاکر راؤ کے ساتھ 10 تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی برسر اقتدار ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے ۔ دیاکر راؤ نے اسپیکر تلنگانہ مدھوسدن چاری کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ تلگو دیشم کے 2/3 ارکان اسمبلی ان کے ساتھ ہیں اور ان کی اصلی تلگو دیشم پارٹی ہے ۔ لہذا اس کو اصلی تلگو دیشم کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہوئے تلگودیشم کو ٹی آر ایس میں انضمام کرنے کی اجازت دی جائے ۔ تلگو دیشم کے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے 10 ارکان اسمبلی کے اس استدلال پر تلگو دیشم پارٹی تذبذب کا شکار ہوگئی ہے ۔ سربراہ تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے دیاکر راؤ کی جانب سے اسپیکر اسمبلی تلنگانہ کو مکتوب روانہ کرنے کے بعد عجلت میں تلنگانہ تلگو دیشم قائدین اور ماہرین قانون کا اجلاس طلب کیا ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT