Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں /  س7سینئر آئی پی ایس عہدیداران ڈی جی پی عہدہ کی دوڑ میں

 س7سینئر آئی پی ایس عہدیداران ڈی جی پی عہدہ کی دوڑ میں

حیدرآباد 25 اگسٹ ( آئی این این ) کم از کم سات سینئر آئی پی ایس عہدیداران ریاست تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس عہدہ کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ موجودہ ڈی جی پی انوراگ شرما جاریہ سال 12 نومبر کو سبکدوش ہونے والے ہیں۔ ذرائع کے بموجب جو سات سینئر عہدیدار آئندہ ڈی جی پی عہدہ کی دوڑ میں ہیں ان میں سے کسی ایک کو یہ عہدہ دیا جائیگا ۔ ریاستی حکومت ان میں سے تین نام منتخب کرکے قطعی منظوری کیلئے مرکزی حکومت کو روانہ کریگی ۔ انوراگ شرما کے بعد 1983 بیاچ کی عہدیدار تیج دیپ کور سب سے سینئر عہدیدار ہیں۔ اس کے بعد 1984 بیاچ کے سدیپ لکٹکیہ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ یش کمار 1985 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سدیپ لکٹکیہ فی الحال اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس سی آر پی ایف کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں جبکہ یش کمار ڈائرکٹر جنرل نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو ہیں۔ چار دوسرے عہدیداروں میں جو اس دوڑ میں شامل ہیں مسٹر ایم مہیندر ریڈی ‘ مسٹر کرشنا پرساد ‘ مسٹر راجیو ترویدی اور مسٹر آلوک پربھاکر شامل ہیں۔ چونکہ سدیپ لکٹکیہ ‘ یش کمار اور آلوک پربھاکر کی خدمات مرکزی حکومت کے سپرد ہیں ایسے میں یہ قیاس کیا جارہا ہے مابقی چار میں سے کسی ایک کو یہ عہدہ دیا جاسکتا ہے ۔ ان میں سے کسی ایک کو 12 نومبر کو انچارچ ڈی جی پی مقرر کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع کے بموجب حکومت انوراگ شرما کی خدمات کو برقرار رکھنا چاہتی ہے اور انہیں مشیر محکمہ داخلہ بھی بنایا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ انہیں او ایس ڈی بھی بنایا جاسکتا یا پھر ان کی خدمات مرکزی وزارت داخلہ میں بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT