Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / س8 سالہ لڑکے کو نہر سے دوسری جنگ عظیم کا دستی بم ملا

س8 سالہ لڑکے کو نہر سے دوسری جنگ عظیم کا دستی بم ملا

لندن ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک 8 سالہ لڑکا جو مقناطیس سے مچھلیاں پکڑنے ایک نہر پر گیا تھا، اس وقت لڑکے کی حیرت کی انتہاء نہیں رہی جب اس نے نہر میں مچھلی کی بجائے دوسری جنگ عظیم میں استعمال کیا گیا ایک دستی بم نکالا جو ہنوز دھماکے سے پھٹا نہیں تھا۔ مذکورہ لڑکا اپنے جڑواں بھائی کے ساتھ ایک چھوٹی سی ماہی گیر کشتی پر سوار تھا۔ مقناطیس کے ذریعہ مچھلیاں پکڑنا بھی اس علاقے میں عام ہے لیکن لڑکے نے دیکھا کہ مچھلی کے بجائے لوہے کا زنگ آلود اور کیچڑ سے لت پت کوئی چیز اس کی فشنگ راڈ میں آ گئی ہے۔ کشتی میں ان کے ساتھ اس وقت جیمس نامی ایک اور شخص بھی سوار تھا۔ اس نے دستی بم کو بحفاظت ایک جگہ رکھ دیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ تھوڑی دیر بعد پولیس فوج کے ماہرین کے ساتھ وہاں پہنچ گئی اور بم کو ناکارہ کرنے کیلئے وہاں سے لے جایا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران استعمال کیاگیا دستی بم کسی دوسرے مقام تک بحفاظت منتقل کیا جاسکتا ہے تاکہ اسے ناکارہ بنایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT