Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاتاواہانہ یونیورسٹی میں کل یوم اردو پروگرام

شاتاواہانہ یونیورسٹی میں کل یوم اردو پروگرام

کریم نگر۔/18نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر حمیرہ تسنیم صدر شعبہ اردو شاتاواہانہ یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب یوم اردو کے سلسلہ میں 20اکٹوبر جمعہ کو کالج کے سمینار ہال میں ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں پروفیسر ضیاء الدین نیر، اقبال اکیڈیمی حیدرآباد کا خصوصی خطاب ہوگا۔ جبکہ اس سمینار کے مہمانوں میں رجسٹرار کومل ریڈی ڈاکٹرجعفر جری پرنسپال سجاتا ، ابرار الباقی، ناظم الدین وغیرہ شرکت کریں گے۔ طلباء اور طالبات بھی شریک ہوں گے۔

مجلس بلدیہ میں کنٹراکٹ کی حوالگی میں قواعد کی خلاف ورزی
کریم نگر۔/18نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کارپوریشن کریم نگر کی تین منزلہ عمارت کو رنگ و روغن کروانے کیلئے کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے کہا جارہا ہے جس کا تبادلہ ہوچکا ہے نے تمام قاعدے قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک جان پہچان والے کنٹراکٹر کو چھ لاکھ روپئے میں کنٹراکٹ حوالے کردیا اور کام کے اخراجات کے ووچرس ، بل کی ادائیگی کے لئے فائیل میئر بلدیہ کے پاس روانہ کردیئے تھے جبکہ مجلس بلدیہ میں ایک لاکھ کے کاموں کے لئے مجلس بلدیہ کونسل کی منظوری ضروری رہتی ہے۔ اشد ضروری حالات میں کچھ کام کروائے جاسکتے ہیں تاہم بڑے کاموں کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلدی عہدیدار کی جانب سے کنٹراکٹ کے حوالے کرنے کا میئر بلدیہ کو تک علم نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT