Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاتم رسولﷺ کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ

شاتم رسولﷺ کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ

بیدر میں 15 دسمبر کو کل جماعتی احتجاجی جلوس، مشاورتی اجلاس کا انعقاد
بیدر13؍ڈسمبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب سید منصور احمد قادری انجینئر کنوینر کُل جماعتی احتجاجی جلوس نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہندو مہا سبھا کے کارگذار صدر کملیش تیواری نے رسولؐ کی شان میں گُستاخانہ کلمات کا استعمال کرکے مسلمانانِ عالم بالخصوص مسلمانانِ ہند کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس ضمن میں اُس بدکار ملعون کو پھانسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک کُل جماعتی احتجاجی جلوس کے انعقاد کا فیصلہ مشاورتی اجلاس میں لیا گیا۔ مذکورہ مشاورتی اجلاس کل شام رحمت فنکشن ہال بیدر میںمنعقد ہوا‘جس میں مُختلف جماعتوں اور تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور سبھی نے کملیش تیواری کی اس گُستاخی کی مذمت کی اور مشاورت  کے بعد طے پایا کہ 15؍ڈسمبر بروز منگل صبح11بجے ایک احتجاجی جلوس نکالا جائے۔ یہ جلوس بیدر کی تاریخی جامع مسجد سے نکل کر براہِ گاوان چول ‘شاہ گنج‘ امبیڈکر سرکل ‘ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچے گا‘جہاں تمام مسلمانانِ بیدر کی جانب سے ایک یادداشت ڈپٹی کمشنر کی توسط سے صدر جمہوریہ ہند اور وزیر اعظم کو دی جائے گی۔ جس میں اس بات کا مطالبہ ہوگا کہ شاتمِ رسول گستاخ کملیش ریواری کو پھانسی کی سزا دی جائے اس سے کم سزا پر مسلمان ہرگز راضی نہیں ہوں گے‘ کیونکہ اس کا گناہ قابلِ معافی نہیں ہے۔اس مشاورتی اجلاس میں مولانا عبدالوحید قاسمی (مدینۃ العلوم ) مولانا عبدالغنی خان (جمعیۃ علماء ارشد مدنی) ‘محمد کفایت اُللہ صدیقی ٖ(تحریک منہاج القُرآن )‘مولانا عتیق الرحمن رشادی (مدرسہ صفہ للبات)‘شاہ حامدمحی الدین قادری(جمعیۃ اہلِ حدیث)‘مولانا ذاکر ‘الحاج سید صغیر احمد (انجمن خادم الحجاج )‘محمد فراست علی ایڈوکیٹ(کاروانِ ادب و مرکزی رحمتِ عالم کمیٹی)‘مرزا صفی اُللہ بیگ و شیخ انصار ریگل (مسلم ہیومن رائٹس اسو سی ایشن)‘سیف الدین سہیل(کرناٹک مسلم ویلفیر اسو سی ایشن)‘محمد غوث قریشی (انجمن تحفظ مساجد و قبور)‘محمد عزیز خان (روحی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس)‘مرزا امام بیگ (عیدگا اڈھاک کمیٹی)‘سید سعود رکن بلدیہ بیدر ‘محمد نثار احمد سابق رکن بلدیہ ‘کے علاوہ سینکڑوںنوجوان عاشقانِ رسولؐ موجود تھے ۔اور سبھوں نے احتجاجی ریالی کے انعقاد کی بھی تائید کی۔ سبھوں نے تمام مسلمانانِ بیدر بچے ‘بوڑھے اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ بروزمنگل گستاخ ِرسولؐ  کیخلاف  نکالی جانے والی اس ریالی میں کثیر تعداد میں شریک رہ کر عاشق رسولؐ ہونے کا اور اپنے کامل ایمان کا ثبوت دیں ۔

TOPPOPULARRECENT