Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاداب خان ونڈے سیریز میں بھی بہتر مظاہرے کیلئے پرعزم

شاداب خان ونڈے سیریز میں بھی بہتر مظاہرے کیلئے پرعزم

گیانا۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )18 سالہ شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا شاندار آغاز کیا اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔نوجوان اسپنر نے اپنی خطرناک گگلی کے ذریعے کرکٹ کے پنڈتوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اس کا بھرپور استعمال کیا۔ایک انٹرویو میں شاداب نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ میری گگلی مقبول ہورہی ہے لیکن صرف یہ ایک نہیں ہے۔پاکستانی ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں موجود نوجوان کھلاڑی نے مزید کہا کہ میں لیگ اسپن اور فلیپر پر سخت محنت کرتا ہوں اور تینوں گیندوں کو آزمانے کے لئے بہترین کوشش کروں گا۔شاداب خان نے پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) میں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد انھیں ویسٹ انڈیز کے خلاف مختصر طرز سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

کوہلی کا کھلاڑیوں کی تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ
ممبئی ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے  کھلاڑیوں کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ تنازعہ کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ کپتان ویراٹ کوہلی سمیت بعض کھلاڑی تنخواہوں کے موجودہ  اضافے سے مطمئن نہیں ہیں۔ کوہلی نے بی سی سی آئی سے درخواست کی ہے کہ وہ اے گریڈ کھلاڑیوں کو سالانہ پانچ کروڑ روپے دے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستانی پلیئرز کو عالمی معیار کے مقابلے میں کم ادائیگی کی جا تی ہے۔دریں اثناء سابق ڈائریکٹر روی شاستری نے بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کو مونگ پھلی کے دانے جیسا معمولی قرار دے دیا ہے اور اس میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT