Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شاداں اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹلس میں مختلف سرجریز کا سلسلہ جاری

شاداں اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹلس میں مختلف سرجریز کا سلسلہ جاری

ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل کیمپ 15؍ مئی تک برقرار ۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان
حیدرآباد۔7؍مئی (پریس نوٹ) محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری و کرسپانڈنٹ شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کی زیر سرپرستی ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس کا سلسلہ 15؍ مئی تک جاری رہے گا یہ بات  ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ و ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ شاداں ہاسپٹل پیراں چیرو، حمایت ساگر روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میں جاری  ڈاکٹر محمدوزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس میںفری تشخیص و علاج کے علاوہ کئی ایک سرجریز کئے جارہے ہیںجس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جن شعبوں میں سرجریز کی جارہی ہیں ان میں قلب، دماغ، آنکھ، ای این ٹی، پیٹ وغیرہ کے قابل ذکر ہیں۔ ناک کے آپریشن، حلق کے غدود کے آپریشن اور کان کے آپریشنس شامل پلاسٹک سرجری کے علاوہ یورولوجی میں مردانہ غدود کے آپریشن اور سسٹوس کوپیز جنرل سرجریز میں کولیسسٹیکٹومی، تھائیراڈ، کینسر، پیٹ کے آپریشنس میں اپنڈکس کا آپریشن کئے جارہے ہیں۔ موتیا بند کے علاوہ آنکھوں کی ساخت کو بہتر بنانے کے آپریشنسجبکہ شعبہ امراض نسواں کے تحت بچہ دانی، لپراسکوپیس، سیزیرین اور ڈائگناسٹک لپراسکوپی کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ  تمام ایمرجنسی آپریشنس کئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر محمدصارب رسول خاں کے مطابق شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ اورڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میں جاری کیمپس سے الحمد للہ لاکھوں مریض  استفادہ کرتے ہوئے شفایاب  ہوچکے ہیں ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، رنگاریڈی کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ ، آندھراپردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع سے علاج و سرجریز کے لئے مریض رجوع ہورہے ہیں۔شہر حیدرآباد و سکندرآباد سے مریضوں کی آمد و رفت کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کیمپ کے اوقات صبح 9بجے تا ایک بجے اور دوپہر 2بجے تا شام 5بجے ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخص، علاج و معالجہ ، ادویات کی فراہمی اور کھانے پینے کے انتظام کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے شاداں ہاسپٹل میں جاری کیمپ سے متعلق بتایا کہ گذشتہ 223روز سے یہ کیمپ جاری ہے جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہے، تاحال 272799 آئوٹ پیشنٹس اور124286 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کے دوران بڑی اورمعمولی نوعیت کے11207 سرجریز کئے گئے۔ لیباریٹری ٹسٹ476315 کئے گئے۔ اسی طرح ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر کیمپ کا آغاز ہوکر 159روز ہوچکے ہیں جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہیں تاحال 190608آئوٹ پیشنٹس اور74721 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔اس فری کیمپ کے دوران بڑی اورمعمولی نوعیت کے10931 سرجریز کئے ہیں۔مختلف لیباریٹری ٹسٹ249704کئے گئے۔ صحت مند اور تندرستی کے لئے بہترطرز زندگی ، موٹاپا اور وزن کو قابو میں رکھنے کے لئے بھی علاج کیا جارہا ہے ۔ فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی اورجناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی وڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر نگہداشت و صحتیابی کے لئے عصری سہولتوںسے آراستہ لیبارٹریز، آپریشن ٹھیٹرس، پوسٹ آپریٹیو وارڈس، آئی سی سی یو، ایم آئی سی یو کے علاوہ ایمر جنسی وارڈس ہیں ۔مریضوں کی سہولت کی خاطر ٹرانسٹپورٹ کا انتظام دونوں کیمپوں کے لئے کیا گیا ہے اور 24گھنٹے آن لائن ہیلپ سرویس مہیا کی گئی ہیں۔ شاداں ہاسپٹل، حمایت ساگر روڈ حیدرآباد کے لئے بس روٹس اس طرح ہیں: روڈ نمبر1کے انچارج عبدالحکیم فون نمبر9885673043ہے ۔ 24گھنٹے ہیلپ لائن سرویس کے لئے فون نمبرات 9985230806 / 9885751975 –  9000988544 – 9985278688 – 9849605553 – 9700189897ہے۔ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر فری میڈیکل کیمپ بس روٹس کلاسک گارڈن۔ ہیلپ لائن سیل نمبرس9391135243, 9849019535, 9966112448, 9502642112, 9849658786,9866606046  پر 24 گھنٹے ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT