Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شاداں و ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹلس میںفری میگا میڈیکل کیمپ میں توسیع

شاداں و ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹلس میںفری میگا میڈیکل کیمپ میں توسیع

مریضوں کو تمام سہولتیں، ادویات اور آپریشنس مفت : ڈاکٹر محمد صارب رسول خان
حیدرآباد۔20؍فروری۔ (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ جو شاداں ہاسپٹل پیراں چیرو، حمایت ساگر اے پی پولیس اکیڈیمی روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگرمیں یکم؍مارچ تک جاری رہے گا عوام کے اصرار پرمزید 10دن کی توسیع کی گئی ہے تاکہ جو سرجریز کی تکمیل ہوسکے۔ڈاکٹر محمدصارب رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج عزیز نگر ، معین آبادنے بتایا کہ کیمپ کے اوقات صبح 9بجے تا ایک بجے اور دوپہر 2بجے تا شام 5بجے ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخیص، علاج و معالجہ ، ادویات کی فراہمی اور کھانے پینے کے انتظام کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جبکہ معمولی نوعیت کے علاج سے لے کر چھوٹے اور بڑے تقریباً تمام آپریشنس بھی مفت کئے جارہے ہیں۔مریضوں کی سہولت کے لئے شہر کے مختلف علاقوں سے ٹرانسپورٹ کی سہولت بہم پہنچائی جارہی ہے ۔مریضوں کے ساتھ ساتھ تیماردار کیلئے بھی دوپہر کے کھانے کا مفت انتظام ہے جبکہ اِن پیشنٹ مریضوںکے ساتھ رہنے والے تیمار دار کو بھی تینوں وقت ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ کی مفت فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے۔ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے مریضوں اور ان افراد خاندان سے خواہش کی ہے کہ مریضوں کو آئوٹ پیشنٹس کی حیثیت سے علاج کرانے کے بجائے اِن پیشنٹس کی حیثیت رجوع ہوں تاکہ دو تین روز میں مختلف معائنوں کے ذریعہ مکمل تشخیص کرنے کے بعد صحیح مرض کا پتہ لگاکر علاج کرنے میں ڈاکٹرس کو سہولت ہو۔ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے بتایا کہ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر کیمپ کا آغاز ہوکر 82روز ہوچکے ہیں جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہیں تاحال 98305آئوٹ پیشنٹس اور38469 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔اس فری کیمپ کے دوران2927 بڑی اور7069معمولی نوعیت کی سرجریز کی گئیں۔1083ڈیلیوریز کی گئیں۔ 11580ایکسرے، 8416الٹراسائونڈ،4249 ٹو ڈی ایکو، 1471سی ٹی اسکان،1155 ایم آر آئی، ڈائیلاسیز766 اور100888 لیباریٹری ٹسٹ ، دانتوں کے 3657اور فزیاتھرائی 4446 کیسس کی تشخیص و علاج کئے گئے۔ صحت کو بہتر رکھنے کے لئے بہترطرز زندگی ، موٹاپا اور وزن کو قابو میں رکھنے کے لئے بھی علاج کیا جارہا ہے ۔ شاداں ہاسپٹل میں جاری میڈیکل کیمپ20فروری تک 146دن مکمل کرچکا ہے جس میں تاحال 178605آئوٹ پیشنٹس اور81375 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔اس فری کیمپ کے دوران3301 بڑی اور3919معمولی نوعیت کی سرجریز کی گئیں۔1504ڈیلیوریز کی گئیں۔ 32333ایکسرے، 11127الٹراسائونڈ،5175 ٹو ڈی ایکو، 3051سی ٹی اسکان،2739 ایم آر آئی، اور253032 لیباریٹری ٹسٹ ، دانتوں کے 8249اور فزیاتھرائی 2017 کیسس کی تشخیص و علاج کئے گئے۔ صحت کو بہتر رکھنے کے لئے بہترطرز زندگی ، موٹاپا اور وزن کو قابو میں رکھنے کے لئے بھی علاج کیا جارہا ہے ۔ فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں و ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالجس و ہاسپٹلس اورجناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ کیمپوں کی نگرانی و انتظامات ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپتل اینڈ ریسرچ سنٹر و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج عزیز نگر ، معین آباد کررہے ہیں۔ ڈاکٹر صارب رسول خان نے کہا کہ شاداں انتظامیہ کا یہ جذبۂ خدمت خلق کی بنیاد کا سہرا محسن ملت ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان صاحب مرحوم چیف پروموٹر شاداں گروپ آف تعلیمی ادارے جات کی دور اندیشی، جذبہ انکساری، خدمت خلق اور مسلمانوں کی تعلیمی میدان میں ترقی کے ساتھ طبی شعبہ میں سطح غربت سے تعلق رکھنے والے مریضوں کیلئے مکمل صحتیابی و تندرستی بہم پہنچانا ہے۔  ہیلپ لائن سیل نمبرس9391135243, 9849019535, 9966112448, 9502642112, 9849658786,9866606046  پر 24 گھنٹے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT