Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شاداں ہاسپٹل میںڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپ جاری

شاداں ہاسپٹل میںڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپ جاری

مریضوں کی تشخیص و علاج ، تجربہ کار ڈاکٹرز کی خدمات ، ڈاکٹر محمد صارب رسول خان کا بیان
حیدرآباد۔10؍اکٹوبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ، گذشتہ ماہ ستمبرسے شاداں ہاسپٹل ، حمایت ساگر روڈ، حیدرآباد میں جاری ہے۔ جو 17؍ اکٹوبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے اوقات صبح 9بجے تا ایک بجے دوپہر اور دوپہر 2بجے تا شام 5بجے ہیں۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخیص، علاج اور ادویات کی فراہمی مفت عمل میں لائی جارہی ہے۔ معمولی علاج سے لے کر چھوٹے اور بڑے تقریباً تمام آپریشنس مفت کئے جارہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق 28؍ ستمبر سے جاری اس فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ کرنے والوں میں آئوٹ پیشنٹس کی حیثیت سے 15310مریضوں کی تشخیص و علاج کیا گیا جبکہ 6966مریض اِن پیشنٹس کی حیثیت سے شریک ہوئے۔  ڈاکٹر وزارت رسول خان فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کے دوران جملہ 294بڑی سرجریز بشمول پیڈیاٹرک سرجریز ، آرتھوپیڈک، جنرل سرجریز، ای این ٹی، سی ٹی سرجری اور ophthalmicسرجریز وغیرہ کئے گئے۔ چھوٹی اور معمولی نوعیت کی 348 سرجریز کی گئیں ۔134ڈیلیوریز کی گئیں۔ 2774ایکسرے، 983الٹراسائونڈ،4595 ٹو ڈی ایکو، 277سی ٹی اسکان،253 ایم آر آئی اور20341  لیباریٹری ٹسٹ ، دانتوں کے 325اور فزیاتھرائی 772 کیسس کی تشخیص و علاج کئے گئے۔ دانتوں کے 734اور فزیو تھراپی 1796 کیسس کی تشخیص و علاج کئے گئے۔ صحت کو بہتر رکھنے کے لئے طرز زندگی ، موٹاپا اور وزن کو قابو میں رکھنے کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اسکی تشخیص و علاج کیاجارہا ہے ۔ بانجھ پن ، خاندانی منصوبہ بندی اور کینسرکی تشخیص وعلاج ، ڈرو خوف کے عارضہ میں مبتلا ہونا، عارضہ تنفس، قلب کے امراض، اطفال و نسواں کا علاج، انتہائی نگہداشت اور جھلس جانے کے باعث زخمیوں کا علاج اس طرح جملہ امراض اور حادثات وغیرہ کا علاج شامل ہے۔ فری میگا میڈیکل کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں و ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالجس و ہاسپٹلس اورسید اعزاز الرحمن وائس چیرمین ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ کیمپ کی نگرانی و انتظام ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج عزیز نگر ، معین آباد کررہے ہیں۔ ان پیشنٹس کی حیثیت سے شریک مریضوں کو مفت کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے بتایا کہ مریضوں کی بہتر تشخیص و علاج کے لئے شہر کے ممتاز و تجربہ کار ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں سوپر اسپشیالیٹی کلنکس اینڈ کنسلٹنٹ سوپر اسپشیالیٹز کی جانب مفت تشخیص و علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر وی آر کے فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ سے استفادہ کرنے والے لاکھوں مریضوں کو دیکھتے ہوئے سال کے تمام ایام ان مریضوں اور انکے افرادِ خاندان کے لئے فری ہیلت کارڈ دیا گیا ہے جس سے وہ سال بھر استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بہتر نگہداشت و صحتیابی کے لئے عصری سہولتوں سے آراستہ لیبارٹریز، آپریشن ٹھیٹرس، پوسٹ آپریٹیو وارڈس، آئی سی سی یو، ایم آئی سی یو کے علاوہ ایمر جنسی وارڈس کے ساتھ ساتھ ممتاز اور تجربہ کار فزیشنس اور سرجنس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر صارب رسول خان نے کہا کہ شاداں انتظامیہ کا یہ جذبۂ خدمت کی بنیاد کا سہرا محسن ملت ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان صاحب مرحوم چیف پروموٹر شاداں گروپ آف تعلیمی ادارہ جات کی دور اندیشی، جذبہ انکساری، خدمت خلق اور مسلمانوں کی تعلیمی میدان میں ترقی کے ساتھ طبی شعبہ میں سطح غربت سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لئے مکمل صحتیابی و تندرستی بہم پہنچانا ہے۔ انہوں نے مریضوں اور قارئین سے خواہش کی کہ غریب او رمتوسط طبقہ کو بہتر علاج و معالجہ کیلئے اس فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ سے رجوع ہونے کی تلقین کریں تاکہ بہتر و صحت مند زندگی کے حصول کے ساتھ ساتھ سب خوشحال زندگی گزاریں۔ دواخانہ میں 24گھنٹے کی ہیلپ لائن سرویس ہے۔جس کے فون نمبرات 9848030320 / 8008441387 – 9849651516 – 9000988544 – 9985230806 – 9849652786ہیں۔

TOPPOPULARRECENT