Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شاداں ہاسپٹل میں ڈاکٹر وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپ کا 30؍نومبرکو اختتام

شاداں ہاسپٹل میں ڈاکٹر وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپ کا 30؍نومبرکو اختتام

مریضوں کی مفت تشخیص و علاج ،تجربہ کار ڈاکٹرس کی خدمات ، ڈاکٹر محمد صارب رسول خان کا بیان
حیدرآباد۔ 21؍نومبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ شاداں ہاسپٹل، حمایت نگر روڈ، حیدرآباد میں 30؍ نومبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے اوقات کار صبح 9تاایک بجے دن اور دوپہر 2تا 5بجے شام کے درمیان مقرر ہیں۔ اس میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخیص، علاج اور ادویات کی فراہمی شامل ہیں۔ معمولی علاج سے لے کر چھوٹے بڑے تمام آپریشن مفت کئے جارہے ہیں۔ صحت کو بہتر رکھنے کے لئے طرز زندگی، موٹاپا اور وزن کو قابو میں رکھنے کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس کے علاوہ مریضوں کی تشخیص و علاج کیا جارہا ہے۔ بانجھ پن، خاندانی منصوبہ بندی اور کینسر کی تشخیص و علاج، ڈر و خوف کے عارضہ میں مبتلا ہونا، عارضہ تنفس، امراض قلب، اطفال و نسوان کا علاج، انتہائی نگہداشت اور جھلس جانے کے باعث زخمیوں کا علاج اس طرح جملہ امراض اور حادثات وغیرہ کے علاج شامل ہیں۔ کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری ینڈ کرسپانڈنٹ شاداں و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالجس و ہاسپٹلس اور جناب سید اعزازالرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشن سوسائٹی کررہے ہیں۔ کیمپ کی نگرانی و انتظام ڈاکٹر محمد صارف رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج عزیز نگر معین آباد کررہے ہیں۔ ان پیشنٹس کی حیثیت سے شریک مریضوں کو مفت کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے بتایا کہ مریضوں کی بہتر تشخیص و علاج کے لئے شہر کے ممتاز و تجبربہ کار ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کیمپ میں سوپر اسپاشیلٹی کلینکس اینڈ کنسلٹنٹ پراسٹیٹکٹومی او بی جی، پسٹریکٹومی، سیزرین، ڈی اینڈ سی، جنرل سرجریز کے علاوہ لیبراٹومیز، منیمل انویسیو سرجریز بھی کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ارتھوپیڈکس میں فراکچرس‘ آرتھرواسکولی، امراض چشم میں موتیابند کے آپریشنس، گلوکومار سرجری، ای این ٹی میں حلق کے خدود، اڈینائیڈکٹومی مائرنگٹومی، سپٹوپلاسٹی، ٹیمنیوپلاسٹی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر وی آر کے فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ سے استفادہ کرنے والے لاکھوں مریضوں کو دیکھتے ہوئے سال کے تمام ایام میں ان مریضوں اور ان کے افراد خاندان کے لئے فری ہیلت کارڈس دیئے گئے ہیں۔ جس سے وہ سال بھر استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مریضوں کی بہتر نگہداشت و صحت یابی کے لئے عصری سہولتوں سے آراستہ لیباریٹریز، آپریشن تھیٹرس، پوسٹ آپریٹیو وارڈس، آئی سی سی یو، ایم آئی سی یو کے علاوہ ایمرجنسی وارڈس کے ساتھ ساتھ ممتاز اور تجربہ کار فزیشینس اور سرجنس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نیمریضوں اور قارئین سے خواہش کی کہ وہ غریب و متوسط طبقات کو بہتر علاج و معالجہ کے لئے اس فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ سے رجوع ہونے کی تلقین کریں تاکہ بہتر وصحت مند زندگی کے حصول کے ساتھ ساتھ سب خوشحال زندگی گزاریں۔ دواخانہ میں 24گھنٹے ہیلپ لائن سرویس دستیاب ہے جس کے فون نمبرات 9985230806، 9985278688، 9885751975، 9849605553، 9000988544 یا 9700189897 پر رابط کریں۔

TOPPOPULARRECENT