Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شادنگر میں اسکول بس الٹ گئی ،کئی بچے زخمی سرپرستوں کی اسکول انتظامیہ پر برہمی ، ڈرائیور فرار

شادنگر میں اسکول بس الٹ گئی ،کئی بچے زخمی سرپرستوں کی اسکول انتظامیہ پر برہمی ، ڈرائیور فرار

شادنگر /24 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فرخنگر منڈل کے موضع ایلکٹہ کے قریب واقع نیتاجی ماڈل ہائی اسکول کی بس آج صبح مغل گڈہ اور ایلم پلی کے درمیانی راستہ پر الٹ گئی ۔ جس کی وجہ سے بس میں سوار اسکولی بچے زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب روزانہ کی طرح نیتاجی اسکول کی بس اسکولی بچوں کو گھروں سے لیکر اسکول کی طرف آرہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ اسکول بس میں سوار کمسن و معصوم سائی تیجا عمر 5 سال نرسری ، وانی عمر 5 سال ، یو کے جی شراون عمر 6 سال فرسٹ کلاس ، چندو عمر 8 سال ، 3 کلاس ، سری جا عمر 9 سال 4 کلاس ، کارتک عمر 9سال 4 کلاس حادثہ میں زخمی ہوگئے ۔ ان کے علاوہ دیگر بچوں کو بھی زخم آئے ۔ اطلاع پاکر اسکول پرنسپل موقع واردات پر پہونچکر زخمی طلباء کو ابتدائی علاج کیلئے سرکاری ہاسپٹل شادنگر منتقل کیا ۔ اطلاع پاکر فرخنگر منڈل تحصیلدار بی چندر راؤ اور زخمی بچوں کے والدین سرکاری ہاسپٹل پہونچکر بچوں کی عیادت کی ۔ اسکولی بچوں کے والدین نے اسکول انتظامیہ پر سخت برہمی کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ خستہ حال بسوں کو سڑک پر چلانے پر برہمی کی اور کہا کہ خانگی اسکولی انتظامیہ کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا ہے ۔ حادثہ کے فوری بعد بھی ڈرائیور راہ فرار اختیار کی ۔ والدین نے آر ٹی اے حکام سے مطالبہ کیا کہ اسکولی بسوں کی پوری طرح جانچ کے بعد ہی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT