Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / شادیوں میں ڈی جے اور رقص پر امتناع ، ائمہ کا فیصلہ

شادیوں میں ڈی جے اور رقص پر امتناع ، ائمہ کا فیصلہ

سنبھل (یوپی) ۔17 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ائمہ کے ایک گروپ کی تنظیم تحریک اصلاح امت نے کہا کہ شادیوں میں ڈی جے اور گیت و رقص کے مظاہرے منعقد کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے شریعت کے احکام کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ 15 اگست کو منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان سماجی برائیوں اور شادیوں میں اصراف کے خلاف کارروائی کی جائے۔ چنانچہ ڈی جے گیت اور رقص پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش میںدلت خاتون کی ناک قطع ، شوہر کو زدوکوب
ساگر(مدھیہ پردیش)۔17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک دلت خاتون عمر 35 سال کی ناک مبینہ طور پر قطع کردی گئی اور اس کے شوہر کو اونچی ذات کے خاندان کے دو ارکان نے زدوکوب کیا۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کے دیہات پینوینا میں پیش آیا۔ 32 سالہ نریندر سنگھ اور اس کا باپ صاحب سنگھ نے خاتون کے شوہر کو زدوکوب کیا جبکہ اس نے ان کے گھر کام کرنے کیلئے جانے سے انکار کردیا۔ انسپکٹر آر ایس بدری نے سرکھی پولیس اسٹیشن نے انکشاف کیا کہ جب خاتون اپنے شوہر اور خسر کو دواخانہ منتقل کررہی تھی تو اس پر بھی حملہ کرکے اس کی ناک کاٹ دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT