Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / شادیوں کو آسان بنانے ، اسراف اور فضول خرچی کو روکنے کے تحریری مقابلے ، نتائج کا اعلان

شادیوں کو آسان بنانے ، اسراف اور فضول خرچی کو روکنے کے تحریری مقابلے ، نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام شادیوں کو آسان بنانے اسراف اورفضول خرچی کو روکنے کے اقدامات کے موضوع پر انعامی تحریری مقابلہ کا اعلان کیا گیا تھا جس کا انتہائی حوصلہ افزاء ردعمل رہا ۔ چنانچہ 31 اگست 2016 تک دفتر سیاست پر اردو زبان میں 280 اور انگریزی میں 49 مضامین موصول ہوئے جن میں زیادہ تعداد خواتین و طالبات کے مضامین کی رہی ۔ ججس کے پیانل نے تمام مضامین کا بغور جائزہ اور مطالعہ کرنے کے بعد متفقہ طور پر نتائج کو قطعیت دی ہے ۔ نتائج اس طرح ہے ۔ اردو مضامین : انعام اول آمنہ فرحین ، بابا نگر ( پانچ ہزار روپئے ) ، انعام دوم ثریا جبین ، ہمایوں نگر ( تین ہزار روپئے ) ، انعام سوم محمد غوث علی خاموش ، یلاریڈی نظام آباد ( دو ہزار روپئے ) ۔ ترغیبی انعامات مبلغ ایک ہزار روپئے فی کس محمد انیس فاروقی انیس ( حیدرآباد ) ، فیض النساء ( ٹولی چوکی ) ، انجم فاطمہ ( جدید ملک پیٹ ) ، محمد قیام الدین انصاری ( مصری گنج ) ، جاوید کمال ( سعید آباد ) ۔ انگریزی زبان میں منعقدہ تحریری مقابلے : انعام اول ایرم فاطمہ ( پانچ ہزار روپئے ) ، انعام دوم عالیہ گوہر ( تین ہزار روپئے ) ، انعام سوم شاہیرا رحمن ( دو ہزار روپئے ) ۔ ترغیبی انعامات : عدنان فہد ( حیدرآباد ) ، شاد عارف ( نجم نگر کشن باغ ) ، یم اے قدیر ( ٹولی چوکی ) ، بیگم فرخندہ علی خاں ( ہل کالونی ) ، سیدہ ایلیا فاطمہ ( مولا کا چھلہ ، یاقوت پورہ ) رومن انگلش ۔

TOPPOPULARRECENT