Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی تقریب سے واپسی کے دوان سڑک حادثہ ، 17باراتی زخمی

شادی تقریب سے واپسی کے دوان سڑک حادثہ ، 17باراتی زخمی

حیدرآباد، 4اگست (یواین آئی )شادی کی تقریب سے واپسی کے دوان پیش آئے سڑک حادثہ میں 17باراتی زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے کنگری علاقہ کی کیشوریڈی کالونی کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب اونگول میں شادی کی تقریب کے بعد واپسی کے دوران ان افرا د کی بس، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں اس بس کو شدید نقصان پہنچا۔زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر کنگری کے ایریا اسپتال منتقل کردیاگیا ۔اس بس میں 50باراتی سوار تھے ۔ان کا تعلق ویل گونڈی منڈل کے کنکاڈم پاڈو سے ہے ۔پولیس کے مطابق حادثہ کے وقت بس کا ڈرائیور حالت نیند میں تھا۔پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT