Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شادی خانوں کے اوقات پر پولیس کے اقدامات کا خیر مقدم صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی کا بیان

شادی خانوں کے اوقات پر پولیس کے اقدامات کا خیر مقدم صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی کا بیان

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے شہر کے شادی خانوں میں تقاریب کے لیے وقت کا تعین کرنے سے متعلق پولیس کی جانب سے مبینہ کارروائی کی تجویز کا پر جوش خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کئی شادی خانوں میں نکاح و ولیمہ کی تقاریب رات دیر گئے تک جاری رہتی ہیں ۔ تقاریب کے نام پر آتشبازی ، آرکسٹرا ، اور موسیقی کی محفلوں کا رات دو تا تین بجے تک اہتمام کیا جاتا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان تقاریب پر پولیس کی جانب سے روک لگائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصہ سے شادی خانوں میں قتل کے واقعات ، جھگڑے اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیاں ہورہی ہیں جو انتہائی تشویشناک بات ہے اس سلسلہ میں کئی بار شادی خانوں کے مالکین اور تقاریب کا اہتمام کرنے والوں کی توجہ دلوائی گئی لیکن وہ حسب معمول بے حسی کا شکار ہیں ۔ عابد صدیقی نے علماء ، مشائخین اور مسلم تنظیموں کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں پولیس سے تعاون کریں اور شادی خانوں میں وقت کا تعین کر کے حالات کو مزید ابتر ہونے سے بچائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT