Wednesday , June 28 2017
Home / Top Stories / شادی سے انکار کی وجہہ سے ایک عورت کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا۔

شادی سے انکار کی وجہہ سے ایک عورت کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا۔

نئی دہلی:جنوبی دہلی کے کھرکی ایکسٹینش کی ساکن ایک عورت کومبینہ طور پر شادی سے انکار کی وجہہ سے گولی مارکر ہلاک کردیاگیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے اسبات کا انکشاف ہوا ہے کہ منوج نامی شخص اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ متوفی کے مکان پر پہنچتا ہے۔

قاتلانہ حملے کی ایک ایف ائی ار درج کی گئی ہے اور پولیس نے اس ضمن میں دو کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق منوج جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ عورت کے مکان پر رکا۔ جب وہ گھر سے باہر نکلی تو اس کو روکر منوج کے عورت کے سینے میں گولی داغ دی۔

متاثرہ عورت کے بھائی نے دیکھا کہ منوج اس کی بہن کو گولی مار رہا ہے۔ تاہم اس کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیاگیاجہاں پر ڈاکٹرس متاثر ہ عورت کو بچانے میں ناکام رہے۔گھر والوں کے متعلق شادی کی تجویز سے قبل اس کی منوج کے ساتھ دوستی تھی۔

جب اس نے منوج سے دوری اختیار کرلی تب سے منوج اس کا تعقب کرنے اور اس کو ہراساں کرنا شروع کردیاتھا۔

اس کے علاوہ پولیس میں شکایت پر منوج عورت اور اس کے بھائی کا قتل کرنے کی بھی دھمکیاں دیتا رہا تھا۔

ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے متوفی لڑکی کے فون سے ملے منوج کے نمبر کے ذریعہ اس کا پتہ لگایا اور نیب سرائے کے ٹیگری علاقے سے منوج اور اس کے دوست افروز کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ دیگر دوملزمین اور قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT