Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی سے عین قبل دولہے کی مشتبہ گمشدگی کا واقعہ

شادی سے عین قبل دولہے کی مشتبہ گمشدگی کا واقعہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شادی سے عین قبل دولہے کی مشتبہ گمشدگی کا واقعہ گولکنڈہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ انسپکٹر گولکنڈہ پولیس اسٹیشن مسٹر خلیل پاشاہ نے بتایا کہ لڑکے کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق عمر فنکشن ہال میں 10 ستمبر کے دن شادی کی تقریب مقرر تھی اور تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں اور دلہن والوں کے گھر میں خوشیاں تھیں اور دولہے کے گھر بھی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں اور سہرا تیار کیا جارہا تھا کہ اچانک صبح 10 بجے سے دولہا لاپتہ ہوگیا ۔ دولہے والے اس خیال میں تھے کہ وہ ساتھیوں کے ہمراہ ہوگا اور شام ہونے سے قبل گھر آجائے گا ۔ لیکن رات 8 بجے تک بھی دولہا گھر نہیں پہونچا اس دوران دلہن شادی خانہ پہونچ گئی تاہم اس دلہن کو شادی کے جوڑے میں واپس جانا پڑا ۔ انسپکٹر کے مطابق 26 سالہ عبدالرحیم جو محمدی لائن کا ساکن ہے پیشہ سے پتھر کا کام کرتا ہے اور جس سے اس کی شادی طئے ہوئی تھی وہ لڑکی بھی محمدی لائن علاقہ سے تعلق رکھتی ہے ۔ پولیس گولکنڈہ عبدالرحیم کو شدت سے تلاش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT