Monday , May 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شادی سے پانچ روز قبل بیٹی کا جہیز اور مکان جلکر خاکستر

شادی سے پانچ روز قبل بیٹی کا جہیز اور مکان جلکر خاکستر

کاغذنگر 23 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر میں ایک مسلم شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب کاغذنگر مستقر سے 2 کیلو میٹر کی دوری پر واقع دُھا دُھا نگر کے متوطن شیخ معین کی لڑکی کی شادی 28 اپریل کو تھی ۔ اس سلسلہ میں شیخ معین نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے جہیز مکان میں دھیرے دھیرے شادی کا سامان اکھٹا کرنا شروع کیا اور جسے ہی شادی قریب آ رہی تھی شیخ معین نے اپنی بیٹی کے شادی کے سامان کے ساتھ دعوت کے لئے 26 بکریاں بھی اپنے گھر میں لا کر رکھی تھی ۔ لیکن آج شیخ معین کے مکان میں برقی شارٹ سرکٹس کی وجہ سے (سارا) مکان جلکر خاکستر ہوگیا ۔ اور بیٹی کے شادی کا سامان جہیز اور ایک تولہ سونا ‘ ساڑیاں جلکر خاکستر ہوگیا ۔ اور مکان میں موجود لوگ بھی معمولی زخمی ہوگئے ۔ اس طرح سے شیخ معین کا مکان اور شادی سامان تمام جلکر خاکستر ہوگیا اور شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ نے آگ پر قابو پانے کی کشش کی لیکن مکان خاکستر ہونے میں کوئی بھی روک نہ پائے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT