Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شادی سے چند دن پہلے نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک

شادی سے چند دن پہلے نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک

سرپور ٹاؤن ۔ 5ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن اور کاغذنگر سڑک کی توسیع ہوتے ہی حادثات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہیں ۔ 4ڈسمبر کے کوٹالہ منڈل کا منتوطن نوجوان شراون کمار اپنا کام مکمل کر کیرات لگ بھگ 12بجے کے رقیب کاغذنگر سے کوٹالہ منڈل اپنے آبائی گاؤں کو جارہا تھا لیکن کاغذ نگر اور سرپور ٹاؤن کے درمیان علاقہ فارسٹ پلانٹیشن کے حدود میں آر اینڈ بی سڑک پر اپنی موٹر سیکل کیساتھ مردہ پڑا ہواپایا گیا ۔ یہ اطلاع آج صبح کے اوقات میں ویان ڈرائیور نے ان کے رشتہ داروں کو دینے پر یہ ان کے افراد خاندان نے جائے واردات پہنچ گئے اور یہ اطلاع جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی ۔ مقامی لوگوں کی اطلاع کے بموجب سرپر گہرے زخم کی وجہ سے برسرموقع ہلاک ہونے کی تصدیق کی ۔ یہاں پر اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ 16ڈسمبر کو حادثہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شادیہونیوالیتھی اور حادثہ ہونے پر شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا ۔ بعدپوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا ۔ پولیس نے ایک کیس رجسٹر کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT