Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی شدہ جوڑے پر شامی باشندہ کا حملہ

شادی شدہ جوڑے پر شامی باشندہ کا حملہ

حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز)چکڑ پلی پولیس نے ایک شادی شدہ جوڑے سے نازیبا سلوک کرنے کے الزام میں ملک ِ شام کے ایک باشندہ کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سعد عبداللہ منعم ابوفیاش نے شادی شدہ ایک جوڑے شیوا جیوتی اور متیم پر اشوک نگر ٹریفک جنکشن پر اس وقت حملہ کردیا جب ٹریفک سگنل کھلنے کے بعد اپنی موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرنے کے دوران جوڑے سے ناشائستہ سلوک کیا۔ اتنا ہی نہیں ملک ِ شام کے باشندہ شیوا جیوتی اور اس کے شوہر متیم کو سڑک پر ہی زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں مقامی عوام نے سعد عبداللہ کو پکڑ کر چکڑپلی پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT