Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / شادی شدہ خواتین کو داخلہ دینے سے انکار نہیں

شادی شدہ خواتین کو داخلہ دینے سے انکار نہیں

تلنگانہ سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائیٹی کی وضاحت
حیدرآباد 2 مارچ ( پی ٹی آئی ) ڈگری کورسیس میں داخلوں کیلئے غیر شادی شدہ خواتین سے درخواستیں طلب کرنے اپنے اعلامیہ پر تنازعہ پیدا ہوجانے کے بعد تلنگانہ کی سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائیٹی نے وضاحت کی ہے کہ شادی شدہ خواتین کے درخواست داخل کرنے پر بھی کوئی رکاوٹ نہیںہے ۔ سوسائیٹی نے کل ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے صرف غیر شادی شدہ خواتین سے درخواستیں طلب کی تھیں۔ اس پر ایک تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بی اے / بنی کام / بی ایس سی سال اول ڈگری کورسیس میں داخلوں کیلئے خواتین ( غیر شادی شدہ ) سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ سوسائیٹی نے آج کہا کہ شادی شدہ خواتین بھی چاہیں تو داخلہ کیلئے درخواست داخل کرسکتی ہیں۔ سوسائیٹی کے سکریٹری آر ایس پراوین کمار نے کہا کہ اعلامیہ میں غیر شادی شدہ خواتین کا تذکرہ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ جو لڑکیاں 17 سال کی عمر مکمل کرتی ہیں تو انہیں راست داخلہ دیا جائے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT