Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شادی مبارک اسکیم میں دھاندلیاں

شادی مبارک اسکیم میں دھاندلیاں

سب کلکٹر سے نمائندگی ۔ اے سی بی تحقیقات ضروری

جگتیال ۔ 22؍ مئی  (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  شادی مبارک اسکیم کے تحت غلط طریقہ اور غیر مستحق افراد کی جانب سے رقم حاصل کرنے والوں کے خلاف غیر ضمانتی مقدمات کے بجائے رقم واپس (ریکوری) کیا جائے ملت اسلامیہ جگتیال صدر محمد ریاض الدین ماما کی قیادت میں ایک وفد جس میں میر کاظم علی شرعی پنچایت کمیٹی چیرمین اور دیگر نے آج بعد نماز جمعہ سب کلکٹر آفس پہنچ کر سب کلکٹر کی غیر موجودگی میں ایڈمنسٹریٹیو آفیسر رمیش کو ایک تحریری یادداشت حوالے کیا ۔ اس موقع پر ملت اسلامیہ کے ذمہ داروں نے اے او کو بتایا کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت ریاستی حکومت غریب مستحق لڑکیوں کی شادی میں 51 ہزار روپئے امداد کر رہی ہے لیکن اس اسکیم میں چند درمیانی افراد غلط طریقہ سے انفارمیشن دیتے ہوئے رقم حاصل کرتے ہوئے گمراہ کر رہے ہیں ۔ اسکیم میں ہو رہی  بدعنوانیوں کی روک تھام کے لئے ریاستی حکومت نے اے سی بی کے تحت تحقیقات کروائی ہے جس میں غیر مستحق افراد یعنی ملازم سرکاری وظیفہ خوار جس کی سالانہ آمدنی 2 لاکھ سے زائد یا لڑکی کی دوسری شادی یا تاریخوں میں الٹ پھیر کرنے والوں کے خلاف غیر ضمانتی مقدمات درج کرتے ہوئے جیل منتقل کر رہی ہے جس کی وجہ سے بعض معصوم افراد بالخصوص خواتین کو اس کی سزا مل رہی ہے ۔ بجائے مقدمات کے رقم کو واپس حاصل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کیا ۔

TOPPOPULARRECENT