Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شادی مبارک اسکیم پر عائد شرائط کو برخواست کرنے کا مطالبہ

شادی مبارک اسکیم پر عائد شرائط کو برخواست کرنے کا مطالبہ

ویملواڑہ ۔ /13ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئی ایک اسکیمات جاری کئے۔ ابتداء میں ان اسکیمات پر عمل آوری میں آسانی تھی جیسے جیسے حالات تبدیل ہورہے ہیں اس میں مزید دستاویزات کو بڑھایا جارہا ہے۔ قبل ازیں شادی مبارک اسکیم میں آسانی سے مستحق عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ لیکن اب اس میں چند نئی تفصیلات کے اضافہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فارم کے ساتھ لگائی جانے والی نقولات پر گزیٹیڈ آفیسر کی دستخط کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام گزیٹیڈ عہدیدار کو تلاش کرتے ہوئے ان کی دستخط کے لئے چکر لگارہے ہیں۔ اس سے متعلق چند گزیٹیڈ عہدیدار دستخط کرنے سے گریز کررہے ہیںاور فائیل تحصیلدار آفیسر س کے پاس روانہ کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ گزیٹیڈ عہدیدار کی دستخط کی شرط کو برخاست کردیا جائے۔

 

اردو خصوصی ڈی ایس سی کیلئے نمائندگی
نظام آباد:13؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آباد کے زیر اہتما م اسپیشل اردو ڈی۔ایس۔سی کا انعقاد ا ور دیگر اردو میڈیم اسکول کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ملک و ریاستی سیاستداں اور وزراء کو بذریعہ پوسٹ کارڈ نمائندگی کی گئی ۔ اس ضمن میں بتاریخ 12 سپٹمبر شام 4 بجے’’پوسٹ کارڈ مہم‘‘ کا نظام آباد پوسٹ آفس پر کامیاب پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ضلع نظام آباد کے تمام اردو ٹرینڈ ٹیچرس ‘ گورنمنٹ ڈائٹ نظام آباد میں زیر تعلیم سال دوم کے زیر تربیت معلمین و معلمات کی کثیر تعداد‘ تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آباد کے اسٹیٹ کونسلر محمد معز الدین‘ جنرل سکریٹری محمد شعیب ‘ نائب صدر محمد سہیل ‘ خازن سید لائق ‘ نائب صدر نیلوفر ثنا ء ‘ آرگنائزنگ سکریٹری اسر ی پروین جوائنٹ سکریٹری عشرت جبین کے علاوہ محمد ارشد علی اور محمد فاروق موجو د تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT