Monday , July 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شادی مبارک اسکیم کی مسترد درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ

شادی مبارک اسکیم کی مسترد درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ

نظام آباد:22؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر اعظم 15نکاتی پروگرام کے ضلع سطح کے رکن ایم اے شکور نے تحصیلدار نظام آباد کو روانہ کردہ اپنے ایک مکتوب میں بتایا کہ شادی مبارک اسکیم سے متعلق 886 درخواستوں میں 174 درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان درخواست گذاروں کو بتایا گیا کہ 18سال کی عدم تکمیل کی وجہ سے درخواستیں مسترد کی جارہی ہیں جبکہ نکاح سے قبل قاضی کی جانب سے تمام سرٹیفکٹس کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور 18 سال مکمل ہونے کی صورت میں ہی قاضی نکاح پڑھاتے ہیں لہذا مسترد کردہ درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لیتے ہوئے انہیں شادی مبارک اسکیم کے تحت 51 ہزار روپئے فراہم کرتے ہوئے درخواست گذاروں کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT