Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی مبارک ! غریبوں کو دھوکہ دینے والا پولیس دھاوے میں گرفتار

شادی مبارک ! غریبوں کو دھوکہ دینے والا پولیس دھاوے میں گرفتار

حیدرآباد ۔ /22 مارچ (سیاست نیوز) شادی مبارک اسکیم کے نام پر غریب عوام کو دھوکہ دینے والے می سیوا سنٹر انچارج کو اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں  نے چارمینار پولیس کے ہمراہ اسے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد زاہد علی ساکن کشن باغ  می سیوا سنٹر چلاتے ہوئے شادی مبارک اسکیم کیلئے آن لائین درخواستوں کے ادخال کرنے کے بعد غریب عوام کے بینک کھاتے کھولنے کے بہانے اے ٹی ایم کارڈ حاصل کیا کرتا تھا اور بعد ازاں اسکیم کے تحت حاصل ہونے والی رقم کو ہڑپ لیا کرتا تھا ۔  آج رات اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے اسسٹنٹ کمشنر پولیس چارمینار کے اشوک چکرورتی کے ہمراہ محمد زاہد علی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے شادی مبارک اسکیم کیلئے آن لائین درخواستوں کے ادخال کیلئے استعمال کئے جانے والے دستاویزات اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT