Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی میں تاخیر اور مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

شادی میں تاخیر اور مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) شادی میں تاخیر اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد کی خودکشی کے علحدہ واقعات نریڈمیڈ اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے ۔ نریڈمیٹ پولیس کے مطابق 29 سالہ انجینیلو جو پیشہ سے خانگی ملازم ۔ نریڈمیٹ علاقہ کے ساکن ملیش کا بیٹا آج صبح کے اوقات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی شادی میں تاخیر ہو رہی تھی اور رشتہ طئے پانے میں مشکلات پیش آرہی تھیں ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 40 سالہ سرینواس جو ملاپور برنداون اپاوٹمنٹ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس کی تنخواہ سے ہونے والی آمدنی پر وہ خاموش تھا اور مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے تنگ آکر ایک کنویں میں چھلانگ لاگادی ۔ پولیس نے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT