Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی میں تاخیر پر لڑکی کی خودکشی

شادی میں تاخیر پر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) شادی کے رشتہ میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ڈنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ سدھا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سدھا بابو پلی علاقہ کے ساکن بھاسکر ریڈی کی بیٹی تھی۔ اس لڑکی کی شادی کے لئے رشتہ طے کئے جارہے تھے۔ تاہم رشتے طے ہونے میں دشواریاں پیش آرہی تھیں۔ ان رکاوٹوں سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT