Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / شادی میں کھانے کے بعد 150لوگ بیمار، چند کی حالت نازک

شادی میں کھانے کے بعد 150لوگ بیمار، چند کی حالت نازک

مئو،7جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں مئو ضلع کے کوپاگنج علاقے میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد تقریبا 150لوگ بیمار ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل رات کوپاگنج علاقے کے اندارہ محمد پور گاؤں میں شیووچن راج بھر کی بیٹی کی شادی تھی، اعظم گڑھ کے جھانہ گنج علاقے کے لچھمی پور سے بارات آئی تھی۔ رسومات کی ادائیگی کے بعد جیسے ہی لوگوں نے کھانا کھایا تو کچھ دیر بعد لوگوں کی طبیعت خراب ہونے لگی۔لوگوں کو قے کی شکایت ہونے لگی اورمیزبان اور باراتی سمیت تقریبا 150لوگ بیمار ہو گئے ۔ آنا فانا میں لوگوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ 20 سے زائد افراد کی حالت نازک ہے جبکہ زیادہ تر لوگوں کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ ریشی ریندر کمار، سیٹی مجسٹریٹ رام ابھیلاش اور سول سرجن دیگر حکام کے ساتھ رات کو ہی اسپتال پہنچ گئے اور بیمار لوگوں کا حال جانا۔ بادی النظر میں گرمی کی وجہ سے کھانا زہریلا ہونے سے لوگ بیمار ہوئے ۔ کھانے کے نمونے جانچ کیلئے بھیجے جا رہے ہیں۔

 

حزب المجاہدین کا جنگجو گرفتار
سرینگر ،7 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں پولیس نے جنگجو تنظیم حزب المجاہدین کے ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے دانش نام کے جنگجو کو گرفتار کیا ہے ۔ دانش گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ کا قریبی ساتھی ہے ۔ حزب جنگجو برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سبزار احمد کو ہی وادی میں نیا کمانڈر بنایا گیا تھا۔ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا کہ دانش نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کی تھی۔ دانش کو سبزار کے آخری رسوم میں بھی دیکھا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT