Tuesday , October 17 2017
Home / خواتین کا صفحہ / شادی میں کیا پہنیں، جو بجٹ میں بھی ہو؟

شادی میں کیا پہنیں، جو بجٹ میں بھی ہو؟

خیر، آپ زیادہ پریشان نہ ہوں۔اپنی اس چاہت کو پورا کرنے کیلئے آپ کو شادیوں میں اکثر دکھنے والے رنگوں اور کپڑوں سے کچھ ہٹ کر کریں۔ ہلدی کے دن ایک نظارہ جو سب سے عام ہوتا ہے وہ ہے پیلے رنگ کے کپڑے میں تیار ہوئی خواتین، لیکن پیلے کپڑوں کو صرف ہلدی تک محدود نہ رکھیں بلکہ انہیں شادی میں بھی پہنیں۔ یہ آپ کو ایک نیا لُک دے گا اور ساتھ ہی آپ دوسروں سے منفرد نظر آئیں گی۔ آج کل کلر کامبنیشن کا رجحان زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے لیکن ہم میں سے بہت کم لڑکیاں اس کامبنیشن کے ساتھ تجربہ کرنا چاہیں گی۔ آپ چاہیں تو اس طرح کرنے کی کوشش ضرور کرسکتی ہیں۔ گلابی رنگ کے ساتھ گولڈن رنگ کافی جچتا ہے، شادی کے موقع پر یہ رنگ خوبصورت بھی معلوم ہوں گے۔ اس طرح آپ شادی میں باقی خواتین سے خود کو ایک نئے لُک میں پائیں گی۔ ساتھ ہی آپ کا بجٹ بھی نہیں بگڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT