Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کاجھانسہ دینے والی خاتون بروکر گرفتار

شادی کاجھانسہ دینے والی خاتون بروکر گرفتار

دولتمند عرب شیخ گداگر نکلا
شادی کاجھانسہ دینے والی خاتون بروکر گرفتار
حیدرآباد۔11جنوری ( پی ٹی آئی) پولیس نے سلطنت عمان کے ایک دولت مند عرب شیخ سے شہر کی 28سالہ عورت کو جھانسہ دے کر شادی کروانے والی خاتون بروکر کو گرفتارکرلیا اور دوران تحقیقات یہ حیرت انگیز پتہ چلا کہ ’’ دولتمندعرب شیخ‘ ‘ دراصل ایک گداگر ( بھکاری) ہے ۔ حیدرآباد سٹی پولیس  کیایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتارشدہ بروکر کی شناخت ساجدہ بیگم کی حیثیت سے کی گئی ہے جس نے لڑکی کے ماں باپ کو دھوکہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ عرب شیخ ایک دولتمند شخص ہے اور لڑکی اس کے ساتھ اپنی شادی کے بعد سلطنت عمان میں ملازمت بھی کرسکتی ہے ۔ جھانسہ کے شکار ماں باپ نے گذشتہ سال اگست میں اس عرب شہری سے اپنی بیٹی کی شادی کی تھیجس کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ عمان چلی گئی ‘ جہاں پر پتہ چلا کہ خود کو دولتمند عرب شیخ ظاہر کرنے والایہ دھوکہ باز دراصل ایک گداگر ہے جس کی اطلاع لڑکی نے حیدرآباد میں اپنے ماں باپ کو دی ۔ نومبر میں باپ کی شکایت پر پولیس نے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا اور دھوکہ باز بروکرکو گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT