Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کا جھانسہ ، اغوا ، عصمت ریزی پر نوجوان گرفتار

شادی کا جھانسہ ، اغوا ، عصمت ریزی پر نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /12 اگست (سیاست نیوز) شادی کرنے کے بہانے کم عمر لڑکی کے اغواء اور عصمت ریزی میں ملوث ایک نوجوان کو کالا پتھر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار ڈیویژن مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ کالا پتھر کے ساکن سید ناصر احمد نے /6 اگست کو کالا پتھر پولیس سے اپنی 17 سالہ لڑکی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پولیس کو اس بات کا پتہ چلا کہ 24 سالہ محمد پرویز قاضی متوطن کرلا ممبئی نے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کے بہانے اس کا کالاپتھر علاقہ سے اغواء کیا اور ٹولی چوکی علاقہ میں محروس رکھ کر اس کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی ۔ اے سی پی نے مزید بتایا کہ ایڈیشنل انسپکٹر بہادر پورہ مسٹر ردرا بھاسکر کی قیادت میں  پولیس ٹیم نے لڑکی کا کامیاب طور پر پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور اسے واسی بس اسٹانڈ ممبئی سے اغواء کنندے کے چنگل سے رہا کرانے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیا ۔ /9 اگست کو پرویز قاضی نے لڑکی کو حیدرآباد منتقل کیا اور اس کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس نے گمشدگی کے مقدمہ کے دفعات میں ترمیم کرتے ہوئے پرویز قاضی کے خلاف عصمت ریزی ، اغواء اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ آج پولیس کو اس بات کا پتہ چلا کہ ملزم  پرویز قاضی لڑکی کے مکان کے قریب موجود ہے ، پولیس اسے گرفتار کرلیا لڑکی کو طبی معائینے کیلئے گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل منتقل کیا ۔
گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل منتقل کردیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT