Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / شادی کیلئے ضد پر لڑکی کا اقدام خودکشی

شادی کیلئے ضد پر لڑکی کا اقدام خودکشی

مظفر نگر، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سیول لائنس پولیس اسٹیشن کے تحت جسونت پوری میں ایک 23 سالہ لڑکی نے اس وقت پھانسی پر لٹک کر خودکشی کی کوشش کی جب ایک شخص نے ریوالور سے ڈرا دھمکاکر اس کے بھائی سے شادی کرنے کا اصرار کیا۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر چندرا کرن یادو نے بتایا کہ ایک شخص انعم اپنے نوجوان بھائی سلمان کے ساتھ شادی کے لئے لڑکی کے خاندان پر دباؤ ڈال رہا تھا جس پر دلبرداشتہ لڑکی نے انتہائی اقدام کی کوشش کی۔ یہ لڑکی تشویشناک حالت میں شریک دواخانہ ہے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس نے انعم اور سلمان کے علاوہ ایک خاتون کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلیا جوکہ فرار ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT