Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کی تقریب ، ڈرونس کے ذریعہ فلمبندی پولیس کا دھاوا ، 3 افراد گرفتار

شادی کی تقریب ، ڈرونس کے ذریعہ فلمبندی پولیس کا دھاوا ، 3 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : پیٹ بشیر باغ پولیس نے 3 افراد بشمول ایک ایونٹ آرگنائزر کو شادی کی ایک تقریب میں پولیس کی اجازت کے بغیر فلم بندی کے مقصد سے ڈرونس استعمال کرنے پر گرفتار کرلیا اور پولیس نے گرفتار شدہ افراد کے پاس سے ڈرونس ضبط کرلیے ۔ پولیس کے مطابق پیٹ بشیر باغ بستی ہائی سیکوریٹی زون میں واقع ہے اور سیکوریٹی کے پیش نظر ڈرونس کے استعمال پر پابندی ہے ۔ سائبر آباد میں کسی بھی موقع پر ڈرونس کے استعمال کے لیے پولیس کی اجازت لازمی ہے ۔ گرفتار شدہ افراد میں ڈرون سپلائر یوگیندر ایونٹ آرگنائزر وینکٹیشور اور فنکشن ہال منیجر کرشنا ریڈی شامل ہیں ۔ حال میں وینکٹیشورا فنکشن ہال پیٹ بشیر باغ میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرگنائزرس نے پوری تقریب کی فلم بندی کی جس کے لیے ڈرونس استعمال کئے گئے اور ڈرونس استعمال کرنے کے لیے کوئی اجازت حاصل نہیں کی گئی ۔ پولیس نے فنکشن ہال پر دھاوا کیا جہاں شوٹنگ کے لیے ڈرونس استعمال کیے جارہے تھے ۔ پولیس نے کیس درج کیا اور علاقہ میں موجود پچاس دوسرے فنکشن ہالس کو بھی نوٹسیں دیں اور ہدایت دی کہ وہ شوٹنگ کے لیے ڈرونس استعمال نہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT