Monday , May 29 2017
Home / Top Stories / شادی کی تقریب میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو تمانچہ رسید کرنے والا شخص گرفتار

شادی کی تقریب میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو تمانچہ رسید کرنے والا شخص گرفتار

احمد آباد:سریندر نگر میں ایک اجتماعی شادی تقریب کے دوران ضلع کلکٹر کی موجودگی پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا شنکر ویگاڈ کو تمانچہ رسید کرنے والا شخص رام لبادیا کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دوہفتے قبل ضلع سریندر نگر کے دھرانگاندھرا تعلقہ میں واقعہ مقامی کورٹ کے باہر وکیل پر حملے کے مقدمہ میں مذکورہ شخص کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔

ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس دھارنگاندھرا ‘ ایم آر شرما نے کہاکہ’’ہم نے وکیل کی تذلیل کے ہفتہ پرانے کیس میں لبادیا کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔

وہ تھان تعلقہ کا ساکن ہے مگر اب وہ سریندر نگر میں رہائش پذیر ہے۔اس پر اس طرح کے حملوں کے مختلف 15مقدمہ درج ہیں‘‘۔گرفتاری کے فوری بعد سریندر نگر پولیس کو ڈی جی واگھیلا نے خود پر ہوئے حملے کا بھی ایک ایف ائی آر درج کروایا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT