Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / شادی کی تقریب میں فائرنگ ، نوجوان ہلاک

شادی کی تقریب میں فائرنگ ، نوجوان ہلاک

آرہ 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں بھوجپور ضلع کے آرہ نگر تھانہ علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں اس وقت ماتم چھا گیا جب خوشی میں چلائی گئی گولی سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نہرو نگر محلہ سے گزشتہ شب گولہ محلہ کا رہنے والا موہن لال کے یہاں بارات گئی تھی۔ جے مالا کے وقت خوشی میں چلائی گئی گولی سے پرنس کمار عرف مٹھو (20) شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے صدر اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پٹنہ بھیج دیا گیا جہاں آج صبح ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں اس کی موت ہو گئی۔ذرائع کے مطابق متوفی نہرو نگر محلہ کا باشندہ تھا جو بارات کے ساتھ آیا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھان بین شروع کر دی ہے ۔حالانکہ ابھی تک کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے ۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT