Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک

آرا ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : بہار میں ضلع بھوجپور کے ایک گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں روایتی فائرنگ کے دوران ایک 18 سالہ لڑکا ہلاک اور دیگر 2 باراتی زخمی ہوگئے ۔ ضلع مجسٹریٹ ویریندر پرساد نے بتایا کہ چھوریہ گاؤں کے ایک مکان میں یہ واقعہ کل شب اس وقت پیش آیا جب ایک شخص سنجے رام نے اپنے لائسنس یافتہ ہتھیار سے اپنے بھائی کی بارات روانگی سے قبل ہوا میں فائرنگ مسرت کا اظہار کیا جس کی زد میں آکر 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ انہیں صدر ہاسپٹل میں شریک کروانے پر ایک نوجوان زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ جب کہ دیگر 2 افراد کو تشویشناک حالت میں پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد دولھے کا بھائی لائسنس یافتہ ہتھیار کے ساتھ فرار ہوگیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT