Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / شادی کی تقریب میں فائرنگ 2ہلاک، 3 زخمی

شادی کی تقریب میں فائرنگ 2ہلاک، 3 زخمی

پرتاپ گڑھ ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلومیٹر مسافت پر تھانہ ہتھگواں علاقے کے کیما گاوُں میں گزشتہ شب شادی کی تقریب میں ہوئی فائرنگ میں گولی لگنے سے دو لڑکوں کی موت ہوگئی جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ تھانہ اچارج انسپیکٹر اے کے مشرہ نے بتایا کہ فروز احمد کے یہاں گزشتہ شب لڑکی کی شادی کی تقریب میں پڑوسی محمد احمد عرف پپو نے انتخابی رنجش کے سبب کہا سنی کے درمیان فائرنگ شروع کردی جس سے انور خاں کے بیٹے حامد (8) اور للو کے بیٹے راجیندر (17) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ منظور ،سرفراز شاہ اور شہباز سمیت تین لوگ زخمی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے جبکہ زخمیوں کا علاج الہ آباد میں چل رہا ہے۔ فیروز احمد کی شکایت پر محمد احمد عرف نہال احمد عرف ببلو ،ارشاد علی و ممتاز سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل سمیت دیگر سنگین دفعات میں معاملہ درج کرادیا گیا ہے ۔ واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
نکسلی کیمپ پر دھاوا تین خواتین سمیت چھ نکسلی ہلاک
جگدل پور،17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع کے ارون پور کے بورگم بیرماپارہ جنگل میں نکسلی کیمپ پر دھاوا بول کر پولیس نے چھ نکسلیوں کو مار گرایا۔ موقع پر نکسلیوں کی لاشیں اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ جنہیں گاوی راس سکما کے راستے ضلع ہیڈ کوارٹر لایا گیا ہے۔ نکسل آپریشن ایس پی گورکھناتھ بگھیل نے بتایا کہ لاشوں میں تین خواتین اور تین مرد ہیں۔ ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کی دو جماعتی کل رات گشت پر نکلی تھیں۔ تھانہ ارن پور کے جنگل میں نکسلیوں کے ساتھ مڈبھیڑ ہوگئی یہاں نکسلیوں کا کیمپ تھا ۔

TOPPOPULARRECENT