Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / شادی کی تقریب پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ پر حملہ

شادی کی تقریب پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ پر حملہ

بارمیر ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بارمیر کے رکن پارلیمنٹ سونا رام چودھری کو ایک شادی کی تقریب میں بحث و تکرار کے بعد ایک نوجوان نے طمانچہ رسید کردیا ۔ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب سونا رام اور ایک نوجوان کھرتا رام کے درمیان کسی بات پر بحث و تکرار ہوگئی غصہ میں بے قابو نوجوان نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو طمانچہ مار کر فرار ہوگیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پیرس دیشمکھ نے بتایا کہ کھرتا رام اور اس کے ساتھی کو تلاشی کے بعد پکڑلیا گیا اور اس کی حرکت کے پس پردہ مقاصد کا پتہ چلانے کے لیے ملزمین سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT