Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کی جلد تکمیل میں ناکامی پر خودکشی

شادی کی جلد تکمیل میں ناکامی پر خودکشی

حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) شادی کے مطالبہ کو پورا نہ کرنے سے دلبرداشتہ ایک کمسن نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے کندکور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 17 سالہ پرشانت نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے زہریلی دوا کا استعمال کرلیا۔ پرشانت جو پیشہ سے چرواہا تھا کندکور علاقہ کے ساکن چناریا کا بیٹا شادی میں عجلت کررہا تھا اور اپنے والدین سے مطالبہ کررہا تھا کہ وہ اس کی شادی کروائیں تاہم والدین نے اس سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ بڑے بھائی کی شادی کے بعد پرشانت کی شادی کریں گے۔ تاہم وہ والدین کی بات سے ناراض ہوگیا اور دلبرداشتہ ہوکر اس نے 9 ڈسمبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT