Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / شادی کے رقعوں کے ساتھ والدین کا احتجاج

شادی کے رقعوں کے ساتھ والدین کا احتجاج

مظفر نگر۔16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹ بندی سے قلاش خاندانوں نے آج یہاں ضلع مجسٹریٹ دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ بچوں کی شادیوں کی تیاری کیلئے مناسب رقومات کی فراہمی کا انتظام کیا جائے کیوں کہ اعلی قدر کی نوٹوں کی اچانک منسوخی سے ان کی جمع پونجی ناقابل استعمال ہوگئی ہے۔ مظاہرہ کے دوران یہ احتجاجی اپنے ہاتھوں میں شادی کے رقعے تھامے ہوئے تھے یہا لزام عائد کیا کہ بینک کھاتوں سے اپنی رقومات نکالنے سے قاصر ہیں۔ جس کے نتیجہ میں شادیوں کی تیاری میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو پیش کردہ ایک سیمپوزیم میں بینک کھاتوں سے خاطر خواہ رقم نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرہ کی قیادت اشوک کمار اور راجندر سنگھ نے کی جن کی لڑکیوں کی شادیاں بالترتیب 24 اور 25 نومبر کو مقرر ہے۔

 

تمباکو شعبہ میں ایف ڈی آئی پر پابندی کی تجویز
نئی دہلی۔16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ بہت جلد تمباکو شعبہ میں بیرونی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجویز پر غور و خوص کرے گی۔ حکومت نے اب سکریٹ کی ڈبیوں پر خوفناک تصویر کی اشاعت کو پابند قانون بنانے کے بعد مذکورہ تجویز پر کام شروع کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت کامرس و انڈسٹری بہت جلد ایک تجویز مرکزی کابینہ میں بغرض منظوری پیش کرے گی۔ فی الحال ٹکنالوجی تعاون بشمول تمباکو شعبہ میں سمیت کنٹراکٹس۔۔۔ ٹریڈ مارک اور برانڈ میں ایف ڈی آئی کی اجازت کیلئے لیکن سگار، سگریٹس اور تمباکو اشیاء کی تیاری میں پابندی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT